ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / خواتین کا جنسی استحصال کر کے ویڈیو بناتا تھا یہ ڈھونگی بابا ، کئی کلپ بر آمد

خواتین کا جنسی استحصال کر کے ویڈیو بناتا تھا یہ ڈھونگی بابا ، کئی کلپ بر آمد

Fri, 20 Jul 2018 23:07:34    S.O. News Service

نئی دہلی،20جولائی(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)ٹوہانا شہر میں ایک مبینہ بابا کی طرف سے آشرم میں کئی عقیدت مندوں کا جنسی استحصال کئے جانے کے معاملے کا انکشاف ہوا ہے۔ اس معاملے میں ٹوہانا پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے خود کو ناگا بابا بتانے والے امر پوری کو حراست میں لیکر پوچھ گچھ شروع کردی ہے۔اس باے میں پولیس ڈی ایس پی جوگند شرما نے جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ کسی مخبر خاص سے انہیں اطلاع ملی ہے کہ بابا امر پوری کی کچھ قابل اعتراج ویڈیو سامنے آئی ہیں۔جس میں وہ خواتین سے ناجائز تعلقات بنا رہا ہے۔ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اس کے مندر اور گھر سے کچھ سامان بر آمد کئے ہیں۔

بابا کو حراست میں لیکر پوچھ گچھ جاری ہے۔ اس کے ساتھ اور لوگ کون ہو سکتے ہیں ؟ جو سامنا ملا ہے اس کی جانچ بھی جاری ہے۔بھاری تعداد میں ویڈیو ملے ہیں ۔انہیں بھی دیکھا جا رہا ہے۔ وہیں ڈی ایس پی نے اپیل بھی کی ہے کہ اگر کسی کے پاس اس طرح کے وہڈیو ہے تو وہ اسے فارورڈ کرنے سے بچے۔ کیونکہ اس طرح کے ویڈیو کی تشہر ۔پھیلانا جرم ہے۔اس چھاپہ مار کارروائی میں ڈی ایس پی ٹوہانا کی قیادت میں سی آئی اے اور خواتین پولیس بھی شامل رہی۔

واضح ہو کہ گزشتہ سال 13 اکتوبرکو شہر کی خاتون نے اپنے شوہر سمیت سامنے آکر بابا امرپوری ناگ سادھو کے خلاف عصمت دری کا الزام لگایا تھا۔اس کے بعد پولیس نے کارراوائی کرتے ہوئے شہر کے وارڈ نمبر۔19 میں بابا بالک ناتھ مندر کے مہنت بابا امرپوری کو حراست میں لے لیا تھا۔ بعد میں اس معاملے نے یو ٹرن لے لیا تھا۔

بابا کی بیٹی نے اپنے ایک ساتھی کے ساتھ مل کر پولیس کی مدد سے ملزم خاتون کو رنگے ہاتھ پیسے لیتے گرفتار کروا دیا تھا۔ا س کے بعد کھلی ہوا میں آگیاتھا۔ گزشتہ کچھ وقت سے بابا کے کچھ ویڈیو چرچا میں ہیں۔ جن میں بابا الگ۔الگ لرکیوں کے ساتھ قابل اعتراض حالت میں نظر آرہا ہے۔ وہیں اس معاملے میں بابا کود کو بے قصور بتا رہا ہے اور اس کا کہنا ہے کی اسے پھنسایا جا رہا ہے۔


Share: